ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ وجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد دو دن سے مسلسل کم ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ متوقع
آج ملک میں سونا فی تولہ 700روپے سستا ہوگیا، قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ نئی قیمت 2لاکھ 76ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ دس گرام سونےکی قیمت601روپےکم ہوکر2 لاکھ 36ہزار 625روپےہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکی قیمت6 ڈالر کم ہوکر 2657ڈالر فی اونس ہوگئی۔

