پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلیاں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلیاں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خاص طور پر لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد، برینٹ خام تیل کی قیمت 0.94 فیصد بڑھ کر 72.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی پیشگوئی:

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 11 پیسے کا معمولی اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 249 روپے 21 پیسے ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی کی توقع ہے، جس سے نئی قیمت 247 روپے 58 پیسے ہو جائے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 23 پیسے کمی متوقع ہے، جس کے بعد یہ 155 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 89 پیسے کی کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 4 پیسے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ پر آپ کونسے ممالک بغیر ویزا جا سکتے ہیں ، تفصیلات سامنے آگئیں

قیمتوں میں کمی کا امکان:

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی بھی ممکن ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کیساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 21 پیسے ہو سکتی ہےاور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی سے نئی قیمت 245 روپے 47 پیسے ہو جائے گی۔

تاہم کچھ ذرائع یہ بھی دعوی کر رہے ہیں کہ ممکن ہے کہ کسی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے۔ اس کے تحت موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، اور کوئی بھی اضافہ یا کمی نہیں ہوگی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جو 30 ستمبر کو اس معاملے میں فیصلہ کریں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک رہے گا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 249.10 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 141.93 روپے فی لیٹر، اور مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی؟ عوام کیلئے اہم خبر

اس صورتحال میں شہریوں کے لیے یہ جاننا اہم ہوگیا کہ آیا قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ جو کہ حتمی فیصلے کے ساتھ واضح ہو جائے گا۔ تاہم اس کے بات کے قوی امکانات ہیں کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کسی بھی قسم کی ردوبدل نہیں جائے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *