سوزوکی آلٹو کی قیمت ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد کتنی ہو گئی ؟ اہم خبر

سوزوکی آلٹو کی قیمت ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد کتنی ہو گئی ؟ اہم خبر

سوزوکی آلٹو پاکستان میں ایندھن کی بچت، جدید ڈیزائن، اور بہترین کارکردگی کے باعث مقبول ہے۔ اس کی ایروڈینامک شکل اور منفرد لائنیں اسے ایک جاندار نظر دیتی ہیں، جبکہ کشادہ کیبن، MP5 ٹچ اسکرین، اور دیگر اسٹوریج سہولیات صارفین کو آرام دہ تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی 660 سی سی آر سیریز کے تین سلنڈر پیٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے، جو شہر کی مصروف سڑکوں یا موٹروے پر سفر کرتے ہوئے ایندھن کی بچت، طاقت، اور قابل اعتماد کارکردگی پیش کرتی ہے۔ پاکستان میں سوزوکی آلٹو خریدنے والے ان افراد کو جو باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے ہیں، ودہولڈنگ ٹیکس میں اہم رعایت مل سکتی ہے۔ حکومت فائلرز سے نان فائلرز کے مقابلے میں کم ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرتی ہے تاکہ ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جا سکے۔

سوزوکی آلٹو کے ماڈلز اور قیمتیں:

پاکستان میں سوزوکی آلٹو کے چار مختلف ماڈلز دستیاب ہیں: سوزوکی آلٹو وی ایکس فائلرز کو 11,665 روپے کا ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا، جس کے بعد گاڑی کی قیمت 23,42,655 روپے ہوگی۔ سوزوکی وی ایکس آرفائلرز کو 13,535 روپے کا اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس سے قیمت 27,08,353 روپے ہوجائے گی۔

اسی طرح سوزوکی آلٹو وی ایکس آر – اے جی ایس کے ماڈل کے لیے فائلرز کو 14,470 روپے ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا، اور قیمت 29,08,470 روپے ہوگی۔اور سوزوکی وی ایکس ایل – اے جی ڈی کے اس ماڈل کے خریدار فائلرز کے طور پر 15,225 روپے ودہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے، جس کے بعد قیمت 30,60,225 روپے ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *