تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاج ، پولیس کا حلیم عادل شیخ کے گھر پرچھاپہ

تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاج ، پولیس کا حلیم عادل شیخ کے گھر پرچھاپہ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا، پانچ سے چھ پولیس موبائل گاڑیوں میں پولیس اور سادہ کپڑوں میں لوگ حلیم عادل شیخ کے گھر میں داخل تاہم حلیم عادل شیخ گھر میں موجود نہیں تھے۔

پولیس کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی کے گھر کی تلاشی لی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی سندھ کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں ، پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا قانونی حق ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پولیس نے آج کے کراچی احتجاج کو رکنے کے لئے چھاپہ مارا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومت نہیں ڈکٹیٹرشپ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس کی غیر قانونی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے ، کراچی میں آج احتجاج ہوگا کارکنان پریس کلب پہنچیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *