پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 2اکتوبر کو 3شہروں میں پھر احتجاج کی کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلا ہمارا پُرامن احتجاج 2 اکتوبر کو میانوالی ، فیصل آباد اور ملتان میں ہوگا، یہ احتجاج بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ملک میں ہونی والی ہوشر با مہنگائی کے خلاف ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پورپر سنگین الزام عائد کر دیا
شیخ وقاص اکرم نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2اکتوبر کو تینوں شہروں میں گھروں سے باہر نکلیں اور احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر کے پی کے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے نکلنے والا قافلہ احتجاج کرتا رہا، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکن ڈٹے رہے اور احتجاج کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا کراچی میں احتجاج ، پولیس کا حلیم عادل شیخ کے گھر پرچھاپہ
ان کا کہنا تھا کہ 28 ستمبرکو راولپنڈی کے احتجاج پر عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ، ایم پی ایز ، ایم این ایز سمیت جو بھی راولپنڈی پہنچا ان کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔