صوبائی دارالحکومت لاہورمیں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں ، پیاز اور ٹماٹر کے نر خ بھی بڑھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ پیاز کی فی کلو قیمت میں5روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد پیاز کی سرکاری قیمت 145 روپے کلو تک پہنچ گئی جب کہ مارکیٹ میں پیاز 70 روپے کلو کے حساب سے بک ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی ڈی 70نے سال 2025 ماڈل کی خریداری آسان بنا دی
ٹماٹر کی قیمت میں فی کلو30 روپے اضافہ کردیا گیا ، سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 140 روپے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح آلو 83 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 90 روپے، لہسن 550 روپے کے بجائے 700 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی مہران کے تمام ماڈلز کی قیمت سامنے آگئی
ادرک چائنہ 10 روپے اضافہ سے کلو 670 روپے کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو میں مل رہا ہے۔ مارکیٹ میں بند گوبھی 180 اور پھول گوبھی 100 روپے کلو تک دستیاب ہے جبکہ ٹینڈے 220 روپے کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔