حکومت اپنا قبلہ ٹھیک کرے : ایم کیو ایم کے اہم رہنما نے(ن) لیگ کو خبردار کر دیا

حکومت اپنا قبلہ ٹھیک کرے : ایم کیو ایم کے اہم رہنما نے(ن) لیگ کو خبردار کر دیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماسید مصطفیٰ کمال کا مسلم لیگ (ن) کو خبردار کرتے ہوئے کہنا ہے موجودہ لیگی حکومت اپنا قبلہ ٹھیک کرے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکس بے پر شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ (ن) کہتی ہے کہ کوٹہ سسٹم پر متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی سے بات چیت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی سے متعلق علی محمد خان کا بڑا بیان آگیا

ان کا کہنا تھا کہ لیکن وہ مسلم لیگ ن سے کہتے ہیں، متحدہ ، پیپلز پارٹی سے کیوں بات کرے؟ ہمارا معاہدہ ن لیگ سے ہے پی پی سے نہیں۔ مصطفیٰ کمال کا مزیدکہنا تھا کہ اگر کوٹا سسٹم میں مزید 20 برس کی توسیع کی تو وہ اپنی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں۔

اس موقع پر ہاکس بے پر ایم کیو ایم شجرکاری مہم کی تقریب میں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور دیگر رہنما ء بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے: شرجیل میمن

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *