سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونل کیس کا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونل کیس کا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ کا 12 جون 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے بھی اس فیصلے پر اضافی نوٹ لکھا، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات کا معاملہ مدنظر رکھا جاتا تو یہ فیصلہ مختلف ہو سکتا تھا۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ آئینی ادارے سے متعلق تنازعے میں محتاط رویہ اپنانا ضروری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *