اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم گھر واپس پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم گھر واپس پہنچ گئے

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم گھر واپس آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد اکرم 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات سے لاپتہ تھے۔ ان پر سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا الزام تھا۔ محکمہ جیل خانہ جات نے ان کی سرکاری رہائش گاہ بھی خالی کروا لی تھی۔محمد اکرم 25 ستمبر کو اپنے گھر واپس پہنچے ہیں، لیکن ان کے اہل خانہ نے کسی کو اس کی اطلاع نہیں دی۔خیال رہے کہ چند دن قبل ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی واپس گھر آ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70نے سال 2025 ماڈل کی خریداری آسان بنا دی

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ محمد اکرم اور ناظم شاہ کے ساتھ لاپتہ ہونے والے سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر غوری 17 اگست کو ہی گھر واپس پہنچ چکے تھے، جبکہ ناظم شاہ بھی محمد اکرم کے ساتھ ہی لاپتہ ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *