ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2965 روپے 38 پیسے مقررہو گئی ہے۔ 11.8 کلو گرام کا ایل پی جی سلنڈر اب 2965 روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اس سے قبل ستمبر میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 244 روپے مقرر کی گئی تھی۔

رواں ماہ ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا ہو کر 2879 روپے کا ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ اوگرا نے اگست کے لیے بھی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے کا اضافہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 26 روپے 90 پیسے بڑھ کر 2796 روپے 56 پیسے ہوگئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *