مال روڈ چئیرنگ کراس پر نابینا افراد کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا

مال روڈ چئیرنگ کراس پر نابینا افراد کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا

لاہور مال روڈ پر گزشتہ کئی روز سے نابینا افراد نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیئے دھرنا دیا ہوا ہے جس سے مال روڈ چیئرنگ کراس کے اطراف روڈ بند ہونے سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور مال روڈ چیئرنگ کراس پر پنجاب بھر سے نابینا افراد نے اپنے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے دھرنا دیا ہوا ہے جس سے چیئرنگ کراس کے اطراف کے روڈز بند ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسنے سے شدید کوفت کا شکار ہیں۔ نابینا افراد کے دھرنا کی وجہ سے مال روڈ چاروں اطراف سے بلاک کردیا گیا ہے اور نابینا افراد کے دھرنا کی وجہ سے پولیس بے بس ہوگئی شہریوں کو راستہ نا ملنے پر غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدلیہ کی حمایت میں احتجاج کا اعلان

دوسری طرف نابینا افراد کہتے ہیں مطالبات نا مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ نابینا افراد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نابینا افراد کیساتھ اپنے وعدے پودے کرے اور نابینا افراد کو ان کے کوٹے کے مطابق ملازمتیں دی جائیں اور انکی جائز مطالبات پورے کیئےجائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *