وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت کی جانب سے وزارت قانون کے ذریعے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ناقابل ضمانت ہے۔ یہ فیصلہ سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر کی بنیاد پر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو چئیرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
اس شق کے تحت گرفتار کرنے کے لیے پولیس کو وارنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے بغاوت کے مقدمے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اوراب وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، جس کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔

