ملائیشیا کے وزیر اعظم 2 اکتوبر کو پاکستان کے تین روزہ دورہ پر پہنچیں گے

ملائیشیا کے وزیر اعظم 2 اکتوبر کو پاکستان کے تین روزہ دورہ پر پہنچیں گے

ملایئشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ملایئشیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ ملایئشیا کے وزراء، ڈپٹی وزراء اور اعلی عہدیدار بھی پاکستان پہنچیں گے۔

ملایئشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم پاکستان کے تین روزہ دورے پر دو اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ملاہیشیا کے وزیراعظم دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں سربرہان مملکت کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم معاہدات متوقع ہیں۔ ملایئشیا پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت، توانائی، زراعت، ہلال گوشت انڈسٹری، سیاحت، ثقافت اور پیپل ٹو پیپل تعلقات کے حوالے سے باہمی عوامل پر تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں سربرہانِ مملکت علاقائی اور عالمی ایشوز کے حوالے سے بھی گفت و شنید کریں گے۔

مزید پڑھیں: لا پتہ افراد کیس: ضمانت کے بعد گرفتاری عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی قرار

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور ملایئشیا تاریخ، ثقافت اور اسلام کے پسِ منظر میں تاریخی تعلقات رکھتے ہیں اور ملایئشیا کے وزیر اعظم کا حالیہ دورہِ پاکستان دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *