فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواے جمع کرنے کی تاریخ میں 14اکتوبر2024 تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ریال کی قدر میں کمی ہوگئی
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانے کی توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی۔ ایف بی آر کے پورٹل پرغیرمعمولی رش، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویزہے ۔
دوسری جانب ایف بی آر نے ستمبر کے لیے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا۔ ستمبر کے لئےٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراد ئیے، پچھلے سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دگنا ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید کمی ہوگئی
ایف بی آر نے مالی سال 2024 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2024 تک بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنزاور عام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا ہے۔