آئینی ترمیم معاملہ،مولانا فضل الرحمٰن کو راضی کرنے کی کوشش کرینگے:بلاول بھٹو

آئینی ترمیم معاملہ،مولانا فضل الرحمٰن کو راضی کرنے کی کوشش کرینگے:بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ دوتہائی اکثریت ملتے ہی آئینی ترمیم لے آئیں گے چاہے کل یا پرسوں ملے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےمسودے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو راضی کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔ کافی عرصے سے ہم عدالتی اصلاحات کیلئے سیاست کررہےہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: فارم 47والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا: شعیب شاہین

پیپلزپارٹی کے لیے آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی اصلاحات لانا کوئی نئی بات نہیں ، آئینی ترمیم پر حکومت کی کوشش تھی جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیں ۔ عدالتی اصلاحات میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت اور ججز کی تقرری سے متعلق حکومت سے بات کی، حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ہماری تجاویز بھی لیں، پی ٹی آئی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عہدوں کو متنازع بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

آصف علی زرداری جب صدر بنے تو انہوں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے، کسی خاص شخصیت کے لئےقانون سازی نہیں چاہتے، قاضی فائز عیسیٰ پہلے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات کم کئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *