جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کیوں سراپا احتجاج ہیں؟وجہ سامنے آ گئی

جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کیوں سراپا احتجاج ہیں؟وجہ سامنے آ گئی

تین ماہ سے زائد عر صہ گذر گیا ، تنخوا ہیں نہ ملنے پر جناح ہسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ا حتجاجی ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ ہماری تنخواہیں اگردو دن میں جاری نہ ہوئیں تو جمعرات سے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔ مطالبات کی عدم منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ، اس کے علاوہ جناح ہسپتال میں ہونے والے احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور اپنےعہدے کا خیال رکھیں ، حدو د کراس نہ کریں : شازیہ مری

ڈاکٹرز کا مزیدکہنا تھا کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو علامتی ہڑتال کے بجائے کام چھوڑ ہڑتال کر نے پر مجبور ہوں گے ۔ دو دن کے اندر اندر تنخواہیں جاری کی جائیں ورنہ وارڈز، آپریشن تھیٹرز اور او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کر دیں گے، دوسری طرف تیمارداروں کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم معاملہ، مولانا فضل الرحمٰن کو راضی کرنے کی کوشش کرینگے: بلاول بھٹو 

ہسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث مشتعل تیمار دار ڈاکٹروں پر غصہ نکالتے ہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے ، ہم اضافی وقت کی ڈیوٹیاں کرتے ہیں ہمیں کھا نا کھانے کیلئے وقت بھی نہیں ملتا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جناح ہسپتال کو خود مختار ادارہ بنایا جائے تاکہ ڈاکٹروں کو تنخواہ کی ادائیگی بروقت ہوسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *