بلوچستان حکومت : صوبےمیں سالوں سے بند 3700 سکولوں کو کھولنےکا فیصلہ

بلوچستان حکومت : صوبےمیں سالوں سے بند 3700 سکولوں کو کھولنےکا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے صوبے میں کئی برسوں سے بند پڑے 3700 سکولوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹیچروں کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً 3700 سکولز کئی سال سے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ 254 سکول پشین میں جب کہ 251 خضدار اور کوئٹہ میں 152 سکولوں کو تا لے لگے ہوئے ہیں ۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان ان بند سکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کرے گا اور 11 اکتوبر تک محکمہ تعلیم نے مختلف سکولوں میں اساتذہ کیلئے اسامیوں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونل کیس کا فیصلہ سنا دیا

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اساتذہ کی بھرتی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میںکمیٹی کرے گی۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ پشین اور آواران میں 40 بند سکولوں کو کھولنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *