وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے صوبے میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس کو کریک ڈاؤن کی اجازت دیدی ہے اور اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 01 لاکھ 04 ہزار 808 افراد گرفتار کی گیا ہے اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 139484 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 96358 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے ہیں اور 20 ہزار 205 بجلی چوروں کو جیل بھجوایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 44696 بجلی چور گرفتار، 45349 مقدمات درج کیئے ہیں اورلاہور میں 23110 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے، 12131 ملزمان کو جیل بھجوایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا جامعات میں وائس چانسلرز کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بجلی چوری مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کاروائیاں جاری رکھی جائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بجلی چوری کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے ، ریکوری کی شرح کو بہتر بنایا جائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ متعلقہ کمپنیوں کے اشتراک سے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج اور سخت لائحہ عمل اپنایا جائے اوراس حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔