کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے سے سرمایہ داروں کی بھر پور شرکت۔ سی ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹس کی نیلامی 3 روز تک گندھارا سٹیزن کلب، F-9 پارک میں جاری رہے گی اور جاری نیلامی میں ملک بھر سے سرمایہ دار نیلامی میں بھر پور شریک ہیں۔کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی تفصیلات کے مطابق مرکز F-8 کا پلاٹ G۔13 کو 1.22 ارب روپے میں نیلام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی
مرکز F-8 کا پلاٹ D۔16 کو 1.25 ارب روپے میں نیلام کیا گیا ہے اور اب تک کی نیلامی میں 2پلاٹ2.45 ارب میں فروخت کیئےگئے ہیں۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق پلاٹس کی نیلامی اگلے 3 روز تک گندھارا سٹیزن کلب، F-9 پارک میں جاری رہے گی۔۔