سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی

سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی

سوزوکی کی بائیکس خاص طور پر GS 110 اور GS 150 کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلیں ہیں، جو اپنے اعتماد، کارکردگی اور مناسب قیمت کی وجہ سے نئے اور تجربہ کار سواروں میں مقبول ہیں۔

سوزوکی کی انٹری لیول بائیک GD110 ایندھن کی بہترین بچت اور خوبصورت ڈیزائن کے لئے جانی جاتی ہے۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظربہت سےافراد ایسے متبادل تلاش کر رہے ہیں جو ان کی جیب پر بوجھ نہ ڈالیں۔

سوزوکی GD110 کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہے۔ خریداری کے خواہشمند افراد کے لیے قسطوں کا آپشن بھی موجود ہے، جس میں 1800 روپے پراسیسنگ فیس کے ساتھ 89 ہزار 800 روپے ایڈوانس دینا ہوگا۔ باقی رقم 36 ماہ کی قسطوں میں بغیر سود کے ادا کرنی ہوگی، جس کی ماہانہ قسط 11 ہزار 942 روپے ہوگی۔

دوسری جانب سوزوکی GS 150 ایک زیادہ طاقتور انجن کے ساتھ آتی ہے، جو اسے مختلف سواری کے حالات میں موزوں بناتی ہے۔ 150cc انجن کی بدولت سوزوکی GS 150 شہر کی ٹریفک اور طویل سفر دونوں میں آسانی سے چلائی جا سکتی ہے۔ سوار اس کی ہموار کارکردگی اور آرام دہ سواری کو خاص طور پر لمبی مسافت کے دوران سراہتے ہیں۔

سوزوکی GS 150 کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے لیکن صارفین اسے بھی ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ 25 فیصد ایڈوانس اور 1800 روپے پراسیسنگ فیس کی مد میں 97 ہزار 300 روپے ایڈوانس دینا ہوگا، جس کے بعد باقی رقم 36 ماہ کی اقساط میں بغیر سود کے ادا کرنا ہوں گی، اور ماہانہ قسط 12 ہزار 960 روپے ہوگی۔

سوزوکی کے ماڈلز میں سواروں کی راحت کو ترجیح دی جاتی ہے، اور بیٹھنے کی پوزیشن کو خاص طور پر طویل سواری کے دوران زیادہ لطف اندوز بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سوزوکی کا بائیکس کے ڈیزائن میں توجہ دینا صارفین کی ایک وسیع رینج کے لیے کشش پیدا کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *