خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو برینٹ کروڈ کے دسمبر کی ترسیل کے لیے سودے 13 سینٹ یا 0.18 فیصد اضافے کے بعد 71.83 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

دوسری جانب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کی ترسیل کے لیے سودے 14 سینٹ یا 0.21 فیصد اضافے کے بعد 68.31 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک ابتدائی جائزے کے مطابق امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخیرے میں 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 21 لاکھ بیرل کی کمی متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *