ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز

سندھ کے رہائشیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مشکلات آسان ہوگئیں۔

سندھ کے رہائشیوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے دھکے کھانے یا قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں کیونکہ سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔

نئی سروس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے با آسانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل لائسنس کے خواہش مند افراد یا جن کے پاس سندھ کا لائسنس ہے، وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنوانےکیلئے فیس اور شرائط کیا؟ اہم معلومات

پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس سندھ کی ایپ پر درخواست دی جا سکتی ہے۔ لرننگ لائسنس کے حصول کے 42 دن بعد مستقل یا پکا لائسنس مل جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے کہا کہ اس ایپ کی مدد سے شہری آسانی سے اپنے لائسنس کی درخواست دے سکیں گے۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اس سروس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہریوں کو لرننگ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔

بین الاقوامی اجازت نامے صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس سندھ کے درست ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے کہا کہ یہ آن لائن سروس کراچی کے ڈرائیوروں کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی ہےاور امید ہے کہ یہ نظام لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر کام کا بوجھ کم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *