پبلک ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایوں میں 50 سے 190 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے مختلف شہروں کے کرا ئے ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک کم کئے گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ لاہور سے کراچی کے ایک سائیڈ کے کرا ئے میں 190 روپے تک کی کمی کی گئی جس کے بعد لاہور سے شہر قائد کا کرایہ 7720 سے 7530 روپے تک آگیا ہے۔ لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ 180 ، لاہور سے مورو کا کرایہ 160 روپے کم کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ 7130 روپے تھا جو کم ہو کر 6950 روپے اور مورو کا کرایہ 6360 روپے تھا جو کم ہو کر 6200 روپے ہو گیا ۔ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2540 سے کم ہو کر 2520 روپے، پشاور کا کرایہ 2670 روپے تھا جس میں کمی لائی گئی اور 2620 روپے ہو گیا، ملتان کا کرایہ 2030 سے 1960 روپے، ایبٹ آباد کا کرایہ 2610 روپے سے 2560 روپے مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
ذرائع کے مطابق لاہور سے بکھر کا کرایہ 2290 روپے تھا جو 2270 روپے ہو گیا ، فیصل آباد کا کرایہ 1170 روپے سے کم کر کے 1140 روپے، میاں چنوں کا کرایہ 1260 روپے سے کم کر کے 1220 روپے، سوات کا کرایہ 2860 روپے سے کم کر کے 2820 کر دیا گیا۔ لاہور سے سکھر کا کرایہ 4880 سے کم کر کے 4760 روپے، مظفرگڑھ کا کرایہ 2120 سے کم کر کے 2050 روپے جب کہ لاہور سے خان پور کا کرایہ 3140 سے کم کر کے 3040 کر دیا گیا ہے ۔