حکومت کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

 حکومت کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

  وفاقی حکومت نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اجلاس کے لئے مدعو کیا تھا جہاں سکیورٹی ادارے معاملے پر جامع بریفنگ دیں گے۔ حکومت نے سیاسی رہنماؤں سے ان صوبوں میں سکیورٹی کے منظر نامے کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کی تھیں، جنہیں حالیہ مہینوں میں عدم استحکام کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ایازصادق نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے بعد مخصوص نشستوں کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایاز صادق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔ الیکشن ایکٹ 7 اگست کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ثابت ہوا ہے اور صدر کے دستخط کے بعد نافذ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا وہ قانون ساز جو کسی بھی سیاسی پارٹی کا حصہ بنیں گے، ان کی وابستگی تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے ایکٹ کے مطابق تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کی اجازت دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستیں بڑھ گئیں

انتخابی نگران کو پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون پرعملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ اورجمہوریت کی بالادستی کیلئےعملدرآمد کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کا احترام کرنا ای سی پی کاآئینی فرض ہے، الیکشن ایکٹ میں پارلیمنٹ کی ترمیم کو نافذ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *