راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی پازیٹو کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی پازیٹو کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

انسدادِ ڈینگی مہم کے باوجود راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی پازیٹو مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اور راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں شدت بڑھنے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے باوجود ڈینگی مچھر بے قابو اور ڈینگی پازیٹو مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 118 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 202ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ممکنہ وکلاء احتجاج، اسلام آباد میں میں ایک بار پھر کنٹینرز پہنچا دئے گئے

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے ہیں اور ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1476 تک پہنچ گئی۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے 6 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اورڈینگی کے 75 مریض بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال 78 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ 30 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 19 فوجی فاؤنڈیشن میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 138 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں اوراسلام اباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار 327 ہو گئی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 84 افراد کو متاثر کیا اوردیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 795 ہو گئی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 54 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا ہے اورشہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 532 تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پمز ہسپتال میں8، پولی کلینک میں 9ڈینگی کے مریض لائے گئے ہیں اوراسلام اباد میں ڈینگی سے 68 فیصد مرد جبکہ 32 فیصد خواتین متاثر ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *