آئی فون ایس ای 2025ماڈل جلد لانچ کیے جانے کا امکان

آئی فون ایس ای 2025ماڈل جلد لانچ کیے جانے کا امکان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا سستا ترین آئی فون SE آئندہ برس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فون SE کی تیاری پر کام جاری ہے جو 2025 میں لانچ کیا جائے گا اور یہ اس سیریز کا چوتھا ماڈل ہوگا۔

نئے ماڈل میں ایپل کی انٹیلی جنس پر مبنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز شامل ہوں گے اور فیس آئی ڈی کے آپشن کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی فون 16 پرومیکس خریدنے والوں کیلئے زبردست آفر

رپورٹ کے مطابق اس نئے آئی فون میں ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا، جیسا کہ آئی فون 14 میں دیکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ 2022 کے آئی فون SE 3 کی طرح اس نئے فون میں 12 میگا پکسل کا کیمرا ہوگاتاہم اس بار زیادہ طاقتور کیمرا شامل کرنے کا امکان ہےتاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات نہیں ہیں۔

فی الحال آئی فون SE 2022 ایپل کا سستا ترین فون ہے، جس کی قیمت 429 ڈالرز ہے۔ نئے ماڈل کی تفصیلات اور قیمت کے حوالے سے مزید معلومات آئندہ سال سامنے آئیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *