سابق وزیر اعلی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہر سچے پاکستانی کی طرح، وہ اور انکی فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہی آج وہیل چئیر پر بیٹھ کر احتساب عدالت پیش ہوئے اور وکلاء ویل چئیر اٹھا کر سیڑھیوں سے کمرہ عدالت لیکر گئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے پرعزم انداز میں کہا کہ ہر سچے پاکستانی کی طرح مضبوطی سے عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر ہی نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی احتجاج ، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بیچ راستے چھوڑنا پڑا، علی امین گنڈا پور کا انکشاف
انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اصل خطاب تو عمران خان کا تھا، دنیا ان کی آواز سنتی ہے، عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس طرح کا سلوک رکھا گیا تو ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں ہو گی۔