“اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

“اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ اسکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوںکیونکہ ان کا وژن اور خواب اس پروگرام کی بنیاد ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ “نواز شریف آج بھی اس پروگرام کے روح رواں ہیں، ان کی موجودگی کے بغیر یہ تقریب ادھوری رہتی۔” انہوں نے وضاحت کی کہ پنجاب اور وفاق میں نواز شریف کی حکومت ہے اور ان کا خواب تھا کہ لوگوں کو رہنے کے لیے گھر فراہم کیے جائیں۔ اس اسکیم کے لیے 5لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: دھرنے کی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا، نواز شریف

انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں اس پر کام شروع ہوا ہے اور آج ہم اس کی پہلی قسط دینے جا رہے ہیں۔ اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا اور ہر ماہ بیلٹ کے ذریعے قرعہ اندازی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت ہر سال ایک لاکھ گھر فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور غریب طبقے کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے ہدایت دی تھی کہ ماہانہ قسط 15 ہزار روپے سے زیادہ نہ ہو، جسے کم کر کے 14 ہزار روپے تک لے آیا گیا ہے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بلاسود قرضہ دیا جا رہا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ قسطیں کم رکھی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرضہ دو اقساط میں دیا جائے گا اور درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *