ڈاکٹر ذاکر نائیک آج رات 7 بجے گورنر ہاؤس سندھ میں لیکچر دینگے

ڈاکٹر ذاکر نائیک آج رات 7 بجے گورنر ہاؤس سندھ میں لیکچر دینگے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج رات 7 بجے گورنر ہاؤس میں لیکچر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کا بتانا ہے کہ پروگرام میں شرکت دعوت نامہ اور شناختی کارڈ سے مشروط ہے ، سکیورٹی مسائل کی وجہ سے دعوت نامے جاری کئے ۔ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبہ سے منسلک طلبہ شرکت کرنا چاہیں تو وہ اپنا دعوت نامہ گورنر ہاؤس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے، وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد اپنے ساتھ دعوت نامہ اور شناختی کارڈ ضرور لے کر آئیں ، بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آج کے پروگرام کے لئے شاندار انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں بند دروازوں کا کوئی وجود نہیں، چیف جسٹس

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر ہاؤس میں معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات بھی کی۔ گورنر ہاؤس آمد کے موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، معروف سکالر نے خیر مقدم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *