خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی برینٹ تیل کی قیمت 34 سینٹ بڑھ کر 73.90 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 27 سینٹ اضافے کے ساتھ 70.10 ڈالر تک پہنچ گئی۔ مرکنٹائل ایکسچینج میں گیسولین کی قیمت فی گیلن 3 سینٹ بڑھ کر 1.99 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ قدرتی گیس کی قیمت 0.35 فیصد کمی کے ساتھ 2.88 ڈالر فی ہزار کیوبک فٹ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی

اس دوران وفاقی حکومت نے تین روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی منظوری دی تھی۔ اعلامیے کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی۔ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی گئی، نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی، اور اب نئی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *