وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں رائٹ سائزنگ کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس پالیسی کے تحت تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہوگی۔