اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، متاثرین کی تعداد 1,404 تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، متاثرین کی تعداد 1,404 تک پہنچ گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 77 نئے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1,404 تک پہنچ گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 51 افراد کو متاثر کیا، جس سے وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 846 ہو گئی۔ اسی دوران، شہری علاقوں میں 26 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، جس سے ان کی مجموعی تعداد 558 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ

پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 اور پولی کلینک میں بھی 4 نئے ڈینگی کے مریض لائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں میں 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین شامل ہیں۔ یہ صورتحال تشویشناک ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *