پشاور میں باوردی مسلح افراد نے سونے کے تاجر کے گھر گھس کر اہلِ خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا نقدی اور موبائل فونز اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی جہاں پر باوردی مسلح افراد نے سونے کے تاجر کے گھر گھس کر کروڑوں روپے کا سونا اور نقدی اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔صوبے کے دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانا پولیس کے لئے مشکل بن گیا ہے جبکہ دوسری جانب اس طرح کے واقعات رونما ہونے کے بعد تفتیش کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔پشاور کے علاقے تہکال کنال ٹاؤن میں پشاور کی تاریخ میں بڑی واردات کا واقع سامنے آیا ہے جس میں بارودی مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا ہے۔ڈاکوؤں نے گھر کے اندر گھس کر کروڑوں روپے کا سونا،نقدی اور قیمتی موبائل فون لیکر فرار ہوگئے ہے۔
مزید پڑھیں: آئینی ترامیم کو میں لیڈ کرتا تو پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھتا: بلاول بھٹو زرداری
پولیس کی جانب سے درج روزنامچہ کے مطابق ڈاکوؤں نے تہکال کنال ٹاون میں سونے کے کاروبار سے منسلک تاجر کو لوٹ لیا۔پولیس روزنامچہ کے مطابق 8 سے 10 مسلح افراد نے سونے کے تاجر محمد طاہر نامی شخص کے گھر گھس کر 143 تولے سونا 10 لاکھ روپے نقد اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گھر کے مالک مکان کے مطابق سونے کی قیمت کروڑوں روپے ہے جسے مسلح باوردی ڈاکو منٹوں کے اندر اندر لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ تاجر محمد طارق کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کریں کیونکہ اب تک صرف روزنامچہ ہی درج ہوا ہے اور تاحال ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی ہے۔مالک مکان کے مطابق ڈاکووں نے مرد خواتین اور بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا اور گھر سے مجموعی طور پر 143 تولے سونا، دس لاکھ روپے کی نقدی اور ایک آئی فون موبائل فون، چار قیمتی گھڑیاں لیکر فرار ہوگئے ہے۔ ایس پی ٹاؤن کے مطابق پولیس نے ابتدائی مرحلے میں فرانزک ٹیم کی مدد سے فنگر پرنٹس حاصل کرلی ہے ۔اے ایس پی ٹاؤن کے مطابق مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے اور جلد ایف آئی آر بھی درج کردی جائے گی۔