لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے دوران سموگ کے تدارک کے لیے ایک تحریری حکم جاری کیا۔
اس حکم کے مطابق پنجاب کے سکول اور کالجز کو بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے کے لیے بسوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں اور کالجز کے خلاف کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری
حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹولینٹن مارکیٹ کو اس کے نقشے کے مطابق بحال کیا جائے، اور ایل ڈی اے کو وہاں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، نکاسی آب کے نظام کو متاثر کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کرنے کا کہا گیا۔ عدالت نے یہ بھی ذکر کیا کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے اطراف درخت لگانے کے لیے میٹنگ کرے۔