پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن اس سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور کمار دھرما سینا ہوں گے، جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس ایکس 125 پر شاندار آفر لگا دی گئی

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *