سوزوکی نے بولان کی جگہ کونسی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

سوزوکی نے بولان کی جگہ کونسی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’بولان‘ کو بند کر کے ’سوزوکی ایوری‘ متعارف کرنے جا رہی ہے۔

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی اپنی مشہور گاڑی ’بولان‘ کو بند کرنے کے بعد اس کی جگہ مقامی طور پر تیار کردہ ’سوزوکی ایوری‘ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے حال ہی میں اپنی مقبول ترین گاڑی ’کیری‘ کے بند ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اب سوزوکی ایوری کو باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کیا جائے گا۔ یہ افواہیں حقیقت میں بدلتی دکھائی دے رہی ہیں، اور اس کی ممکنہ قیمت پاکستان میں 26 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس ایکس 125 پر شاندار آفر لگا دی گئی

اگرچہ مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، لیکن بین الاقوامی ماڈل کی کچھ اہم خصوصیات یہ ہیں: سوزوکی ایوری کا باڈی ڈیزائن باکس نما ہے، جس میں چھوٹے ٹائر اور بلند جسم شامل ہیں۔ اس کا بیرونی ڈیزائن پچھلی بولان کے مقابلے میں زیادہ جدید اور مضبوط نظر آتا ہے۔ اندرونی حصے میں جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جیسے کلائمیٹ کنٹرول، اے بی ایس، اور پاور اسٹیئرنگ۔

یہ گاڑی 660 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے، جو کہ شہر کے اندر چھوٹے فاصلے طے کرنے اور ہلکے وزن کی ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے، اور شہر کے اندر یہ گاڑی 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی درخواست منظور کر لی ، اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار

مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی متوقع قیمت 26 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، جس سے دونوں کے درمیان 6 لاکھ 60 ہزار روپے کا فرق بنتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *