پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس دوئم میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں در خواست دیدی ۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری کے وساطت سے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ انہیں ضمانت بعد از گرفتاری کی منظوری دے دیں کیونکہ اس مقدمے میں انکی گرفتاری غیرمنصفانہ ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اْن کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہے اور عدالتی پیشی کے دوران ان کی بے پردگی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اْن پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ اس کے علاوہ مقدمہ اور تفتیش بدنیتی پرمبنی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ایف آئی اے نے اس میں قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طرف سے دائر کردہ درخواست اسلام آباد کی سپیشل سنٹرل جج نے پچھلے مہینے کی 30 تاریخ کو مسترد کردی تھی۔