وینزویلا کے ساحل کے قریب دریافت ہونے والی ایک غیر معمولی شکل کی مچھلی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس مچھلی کی خاص بات اس کی شکل ہے جسے دیکھ کر بہت سے صارفین نے اسےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ قرار دیا۔
تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئیں جن میں مچھلی کے رنگ اور چہرے کی بناوٹ کو ٹرمپ کی مخصوص ہیئر اسٹائل اور تاثرات سے ملایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور میمز بھی سامنے آ رہے ہیں جس نے اس معاملے کو مزید مقبول بنا دیا۔
تاہم ماہرین اور فیکٹ چیک رپورٹس کے مطابق ایسی وائرل تصاویر ہمیشہ حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں۔ بعض کیسز میں یہ تصاویر مصنوعی ذہانت اے آئی کے ذریعے بنائی جاتی ہیں یا پھر اصل تصاویر کو اس انداز میں پیش کیا جاتا ہے کہ وہ حقیقت سے مختلف دکھائی دیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف جانوروں اور مچھلیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ قرار دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا چکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ رجحان نیا نہیں بلکہ وقتاً فوقتاً دوبارہ سامنے آتا رہتا ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں کوئی بھی غیر معمولی تصویر یا خبر چند لمحوں میں عالمی توجہ حاصل کر سکتی ہے مگر اس کی تصدیق کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔