چیف جسٹس سے عدالت میں تلخ کلامی کرنیوالے وکیل مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ سے کمرہ عدالت میں تلخ کلامی کرنیوالے مصفطین کاظمی کو ان کی رہائشگاہ ایف سیون فور سے گرفتار کیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مصطفین کاظمی نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے خلاف بیانات دیئے تھے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی درخواست منظور کر لی، اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے دائرصدارتی ریفرنس اور آئینی درخواستوں سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی نے چیف جسٹس کو دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ باہر 500 وکلاء کھڑے ہیں، دیکھتے ہیں کیسے ہمارے خلاف فیصلہ کرتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ ہمیں بے عزت کردیں، ہم یہ ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ اس کے بعد چیف جسٹس نے پولیس کو حکم دیا کہ اس جنٹلمین کو باہر نکال دیں۔