سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج

سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج کے معاملے میں وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت بیس وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ میں پی ٹی آئی کے ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فرازاور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اور اعظم سواتی بھی مقدمے میں شامل ہیں۔ دیگر نامزد افراد میں نسیم حیدر پنجوتہ، انصر ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہراور عبداللہ وزیر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کیخلاف بیانات دینے والے مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا گیا

احتجاج کے دوران مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس افسران اور اہلکاروں سے مزاحمت کی، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی شامل تھیں۔

مقدمے میں یہ بھی ذکر ہے کہ مظاہرین نے “ہم فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ان کو کام کرنے دیں گے” کے نعرے لگائے اور ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیے۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ وکیل مصطفین کاظمی کو مقدمے میں نامزد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *