آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکاکو 31 رنز سے شکست د یکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنائے اور پوری ٹیم ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ نمایاں اسکوررر ہیں جب کہ ندا ڈار نے 23رنز کی اننگز کھیلی ۔
ایک سو سترہ (117)رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 و کٹوں پر 85 رنز ہی بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے نیلکشیکا سِلوانے سب سے زیادہ 22 رنز بنا ئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان
وشمی گُنارتنے 20،ہاسینی پریرا 8،ہرشیتا سماراوکرما 7،کپتان چماری اٹھاپٹو 6، انوشکا سنجیونی 5، سچینی نسانسلا 3، کویشا دلہاری 3 اور سُگندیکا کماری 0 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ اِنوشی پریا درشنی 2 اور اُدیشیکا پرابودھانی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3،عمیمہ سہیل، کپتان فاطمہ ثناء اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔