دین پھیلانے کیلئے میڈیا ٹیکنالوجی کمزور ہے:ذاکر نائیک

دین پھیلانے کیلئے میڈیا ٹیکنالوجی کمزور ہے:ذاکر نائیک

دنیا کے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اسلام کے خلاف فرضی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نائیک نے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ ذاکرنائیک نے کہاکہ غیر ملکی میڈیا پر دین اسلام کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں۔

ڈاکٹر نائیک نے کہا کہ ٹی وی اور سوشل میڈیا خراب نہیں ہے، سوشل میڈیا کو غلط طریقے سے استعمال کرنا حرام ہے۔ اگر ہم اسے اللہ اور ہمارے نبی ؐ کے پیغام کو پھیلانے کیلئے استعمال کریں گے تو یہ ہمارے لئے جنت میں جانے کا راستہ بنے گا۔ ہم مسلمان تفریحی میڈیا کے کافی ماہر ہیں۔ یہ میری خواہش تھی کہ لیکچر دینے کیلئے پاکستان کا دورہ کروں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللہ کا پیغام پھیلانے اور دین پھیلانے کے لئے میڈیا ٹیکنالوجی بہت کمزور ہے، میں 2006 میں اس جانب متوجہ ہوا اور پیس ٹی وی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، ہم نے انٹرٹینمنٹ میڈیا کے مساوی ٹیکنالوجی استعمال کی،  جس کی وجہ سے مختصر وقت میں ہمارے ناظرین کی تعداد کروڑوں تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس، علی ظفر کا سماعت کا بائیکاٹ، عدالت نے معاون مقرر کردیا

ذاکر نائیک نے کہا کہ آج کی تاریخ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بہتر ٹول اسلام کو پھیلانے کیلئے موجود نہیں ہے، لیکن مسلمان اے آئی میں بالکل بھی کام نہیں کر رہے، پاکستان ایک واحد مسلمان ملک ہے جس کے پاس ایٹمی پاور ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر بھی ریسرچ کرے اور اس کو دین کو پھیلانے کیلئے استعمال کریں تاکہ اس کا اجر پوری قوم کو ملے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *