پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے بعد پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوس پر پابندی عائد ہے۔

صوبے میں اہم سڑکیں، بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی تمام سڑکیں، رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے، رنگ روڈ اور شاہدرہ سے راولپنڈی جانے والی سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں۔ بابو صابو انٹرچینج ٹول پلازہ پر بھی 12 سے زائد کنٹینرز موجود ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن، پریزن وین اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا احتجاج؛ اسلام آباد میں فوج طلب، موبائل سروس معطل

پولیس حکام نے عام شہریوں کو بھی راولپنڈی اور اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تو ان کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *