سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے کراچی میں ڈینٹل کلینک کو سِیل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے سندھ حکومت ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردتے ہوئے فریقین کو 7 اکتوبر کع طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو کراچی میں رہائشی علاقے میں کمرشل ایکٹویٹی کے سبب سِیل کیا گیا جس کے خلاف سابق صدرعارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی اور بیٹے عواب علوی کی جانب سے درخواست دائرکی گئی۔ گزشتہ روز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کوسِیل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، متاثرین کی تعداد 1,404 تک پہنچ گئی
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں استدعا اختیار کی کہ کلینک سیل کرنے کی وجہ محض سیاسی انتقام ہے، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو صرف سیاسی بنیادوں پر ہراساں کیا جارہا ہے اورڈینٹل کلینک طویل عرصے سے موجود ہے، سیل کرنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ۔