آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی واضح کر دی

آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی واضح کر دی

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کو سختی سے نمٹا جائیگا اور اسلام پولیس نو ٹاک، صرف ایکشن کی حکمتِ عملی کے تحت مظاہرین سے نمٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی چوک پہنچے اور انہوں نے واضح کیا کہ جو اسلام آباد میں شر انگیزی پھیلائے گا اس کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی احتجاجی شر انگیزی کو برداشت نہیں کریگی اور احتجاج کرنے والے عناصر سے سختی سے پیش آئیگا جائیگا۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کا احتجاج؛ اسلام آباد میں فوج طلب، موبائل سروس معطل

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کچھ دیر میں ڈی چوک آئیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم عام شہریوں کی زندگی محفوظ بنانی ہے اور اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی احتجاجی مظاہرے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *