پیپلز پارٹی کا 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ میں شرکت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ میں شرکت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی سندھ نے7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یکجھتی کے لئے جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کرتی ہے اورپیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے7 اکتوبر کو ہونے والے غزہ ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔

مزید پڑھیں: آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی واضح کر دی

صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اورانہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ اقوام متحدہ غزہ، لبنان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔نچار کھوڑو نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھ کر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *