عمران خان لاشیں ڈھونڈ رہا ہے، نجم سیٹھی

عمران خان لاشیں ڈھونڈ رہا ہے، نجم سیٹھی

سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ کہیں کوئی حادثہ ہوجائے۔ کوئی فائرنگ ہو اور بندے مرجائیں، خان کو اب لاشیں چاہئیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی تبدیل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جلسوں کے بعد اب احتجاج کی طرف اس لیے آئی کہ خان کی کوشش ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی حادثہ ہوجائے۔عوام کو اوپر فائرنگ ہوجائے ، بندے مر جائیں،ایک نیا ڈرامہ ہوجائے۔جب تک یہ کام چلتا رہے گا ، کہیں دو ہزار بند ہ آگیا، کہیں تین ہزار آگیا۔کوئی پنڈی میں آگیا، کوئی مری ، کوئی آزاد کشمیر میںآگیا۔کہیں نہ کہیں کچھ نہ کچھ لاشیں آجائیں،وہ اب لاشیں ڈھونڈ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان ضد چھوڑ کر آصف زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں : پرویز اشرف

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو “لاشیں چاہیے” اور بانی عمران خان کی پریشانی یہ ہے کہ “میرے اقتدار کے لیے لاشیں گرا دو۔” انہوں نے اپنے والدہ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والے تمسخر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ہم کوشش کریں گے کہ جس حد تک ہم سمجھا سکتے ہیں، سمجھائیں۔”

انہوں نے تحریک انصاف کے بانی کو مشورہ دیا کہ “وہ سب سے پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں لائیں اور اگر وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایک بڑے کاز کے لیے کام کر رہے ہیں تو انہیں اپنی پارٹی میں غلامی ختم کرنی چاہیے۔ سینیٹر واوڈا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ تحریک انصاف کو اس بات کی پریشانی ہے کہ ایس آئی ایف سے آئی پی پی ایز کے پلیٹ فارم سے حل ہو رہا ہےاور ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، جس سے پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *