وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے اسرائیل ہم پر حملہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذریعے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ سب ایک سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب 2014 میں سی پیک پر دستخط ہو رہے تھے، تو بانی پی ٹی آئی نے بھی مداخلت کی، اور اب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے۔