آئی ایم ایف کے مشن چیف نے پاکستان کیلئے اچھی خبر سنادی

آئی ایم ایف کے مشن چیف نے پاکستان کیلئے اچھی خبر سنادی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیاں جاری رہیں تو 7ارب ڈالر کا نیا پیکج ان کیلئےآخری پروگرام ثابت ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے ا نکاکہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے نئے قرض پروگرام کے آخری ہونے کا دارومدار پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

اس کے علاوہ بین الاقوامی نیوز پیپرز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح 44ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپےکا اضافہ

علاوہ از یں مبصرین نے بھی نومبر میں اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کی پیش گوئی کی ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *