اختیارولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبر دار کر دیا

اختیارولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبر دار کر دیا

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئررہنما و ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریلیوں اور جلسوں سے عمران خان کی رہانہیں کروا سکتی ۔

تفصیلات کے مطابق اختیارولی کا تحریک انصاف کی جانب سےجانب سےکیے جانے والے احتجاج پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے جلسوں اور احتجاج کے ذریعے پی ٹی آئی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا اور نہ ہی قیدی نمبر 804 کی رہائی ممکن ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: عمران خان لاشیں ڈھونڈ رہا ہے، نجم سیٹھی

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور منشی کا کام زیادہ کر رہے ہیں اور صوبے کے وزیر اعلیٰ کم ہیں ۔ علی امین گنڈا پور اگر سرکاری وسائل کے ساتھ تھ وفاق پر یلغار کر یں گے تو حکومت منہ توڑ جواب کے لئےتیار ر ہے۔ پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر برصغیر میں امن کی بات نہیں کرینگے:شیری رحمان

ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جا ئے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف نے کے پی کے میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی نافذہو سکتی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *